منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

ذاکر نائیک کیخلاف بھارت کی ایک اور گھنائونی سازش خفیہ ایجنسیوں نے کونسا گھٹیا الزام عائد کر دیا !

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد( آن لائن ) عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مودی حکومت کی انتقامی کارروائیاں ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں ،ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے اب بی جے پی لیڈر کے قتل کی مبینہ سازش کے بے بنیاد الزام میں گرفتارمسلمان سید ذاکر رحیم کا تعلق ڈاکٹر ذاکر نائیک سے جوڑ دیا ہے ،سید ذاکر رحیم کو گذشتہ سال مئی میں سعودی عرب نے گرفتار کیا تھا ،

سعودی عرب سے دہلی پہنچتے ساتھ ہی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سید ذاکر رحیم کوائیر پورٹ سے حراست میں لے کر حیدر آباد روانہ ہو گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سعودی عرب میں گذشتہ سال مئی میں گرفتار ہونے والے مسلمان نوجوان سید ذاکر رحیم کو دہلی ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا ہے اور اس کا تعلق مشہور اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے جوڑ دیا ہے ،اس سے قبل بھارتی ایجنسیاں سید ذاکر رحیم پرلشکر طیبہ اور حرکتہ الجہاد الاسلامی کے ساتھ مل کر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے اہم رہنما ؤں کے قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کر چکی ہیں،بھارتی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ سید ذاکر رحیم بھارت میں ہیڈ منی مقرر کئے جانے والے معروف دہشت گردفرحت اللہ غوری کا برادر نسبتی(سالا) ہے۔نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ ذاکررحیم سعودی عرب میں لوگوں کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتوں کا اہتمام کرتا تھا اورپھر بعد میں انہیں لوگوں کی برین واشنگ کرتے ہوئےسید ذاکر رحیم کو گذشتہ سال مئی میں سعودی عرب نے گرفتار کیا تھا ،سعودی عرب سے دہلی پہنچتے ساتھ ہی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سید ذاکر رحیم کوائیر پورٹ سے حراست میں لے کر حیدر آباد روانہ ہو گئی۔لوگوں کو دہشت گردی کے لئے استعمال کرتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…