منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مسلمانوں میں امریکہ سے نفرت میں شدید اضافہ کن دوباتوں کی وجہ سے ہوا؟ اسامہ بن لادن کے خطوط میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جاری کردہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسامہ اپنے بیٹے کو القاعدہ کا خلیفہ بنانا چاہتے تھے،آخری ایام میں بن لادن کمزور القاعدہ اور داعش کے پھیلا پر پریشان رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جاری کردہ دستاویزات میں کہا گیا ہے

کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو اپنی موت سے کئی ماہ پہلے مسلسل کمزور ہوتی ہوئی القاعدہ اور حریف جہادی گروہ داعش کے پھیلا پر گہری تشویش تھی۔اسامہ بن لادن کی 2011 میں امریکی اسپیشل فورسز کے آپریشن میں ہلاکت کے بعد، ایبٹ آباد کے بلال ٹان میں واقعہ ان کے مکان سے بڑی تعداد میں دستاویزات قبضہ میں لی گئی تھیں۔امریکہ کی حکومت نے گذشتہ روز پچاس کے قریب ایسی دستاویزات جاری کی ہیں جو القاعدہ کے راہنما اسامہ بن لادن کی زندگی کے بعض ان پہلوں سے متعلق ہیں جب وہ ایبٹ آباد میں ایک مکان میں روپوش تھے۔ان دستاویزات میں وہ خطوط بھی شامل ہیں جو بن لادن نے دوسرے افراد کے نام لکھے تھے اور ان سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ القاعدہ کے راہنما کی زندگی کے آخری ایام میں ان کی سوچ امریکہ، اس کے مغربی اتحادیوں اور امریکہ کی حامی حکومتوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر مرکوز تھی۔ایک خط میں بن لادن نے گونتانامو بے اور ابو غریب جیل میں (مبینہ) تشددکا حوالے دیتے ہوئے لکھا کہ لوگوں نے امریکہ سے کبھی بھی اتنی نفرت نہیں کی جتنی انہیں اب ہے۔شیخ محمود کے نام لکھے گئے ایک خط، جس پر کوئی تاریخ درج نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ “ہر ایک کو اپنے اختلافات ختم کرتے ہوئے اپنی توجہ بڑے حریف کو ختم کرنے پر مرکوز کرنی چاہیئے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ شیخ محمود کون تھے۔امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے جمعرات کو جاری کی جانے والی دستاویزات میں ایسے خطوط بھی شامل ہیں جن میں اسامہ بن لادن کی سوچ کے نئے پہلو سامنے آئے ہیں، جب وہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ایک مکان میں روپوش تھے۔ان دستاویزات پر کام کرنے والے ایک تجزیہ کار کے مطابق “منظر عام پر آنے والی یہ دستاویزات عالمی سیاست کو عدم استحکام سے دو چار کرنے سے متعلق بن لادن کی حکمت عملی کو ظاہر کرتی ہے۔ان دستاویزات کے مطابق بن لادن نے عرب بہار کو ایک “عبوری دور” قرار دیتے ہوئے عرب دنیا میں انقلاب سے متعلق اپنے نظریے کو فروغ دینے کی ضرورت کے بارے میں لکھا۔کچھ خطوط سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن سکیورٹی کی صورت حال کے بارے میں پوری طرح آگاہ تھے۔ اس تمام عرصے کے دوران وہ ایران کے بارے میں بد اعتمادی کا شکا رہے اور انہوں نے اپنے خاندان کی ایران کے طرف سے کی جانے والی میزبانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسے “ایک ظالمانہ جیل” قرار دیا۔

اپنے بیٹوں عثمان اور محمد کے نام لکھے گئے خط میں بن لادن نے انہیں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ایران کے اسپتالوں میں کسی بھی مشکوک سرگرمی سے آگاہ رہیں۔ اگر وہ آپ کو کوئی ٹیکہ لگائیں تو یہ ایسا ٹیکہ بھی ہو سکتا ہے جس میں کوئی چھوٹی چپ بھی شامل ہو۔یہ پہلی بار نہیں تھا کہ القاعدہ کے راہنما نے اپنے خاندان کے ارکان کے ایران کا دورہ کرنے کے بعد ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھے جانے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔گذشتہ سال جاری ہونے والی دستاویزات میں شامل ایک خط میں بھی بن لادن نے اس تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ان کی اہلیہ کے دانت کے علاج کے دوران کوئی ایسا آلہ نصب کر دیا گیا ہو گا، اگرچہ مبینہ طور پر ایسا کرنے کا الزام انہوں نے امریکہ پر عائد کیا تھا۔اپنی بہن ام عبد الرحمان کے نام لکھے گئے خط میں بن لادن نے اس امید کا اظہار کیا وہ بہت جلد ان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ذرائع ابلاغ میں جاری ہونے والی اوباما کی تقریر میں کہا گیا ہے کہ وہ چھ ماہ کے بعد امریکہ سے اپنی فورسز کو واپس بلا لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…