آسام (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست آسام کے علاقے دبروگڑھ میں پاکستانی پرچم لہرادیا گیا۔گزشتہ 6 ماہ کے دوران بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی نئی داستاں رقم کی ہے جس کے بعد بھارت کی دیگر ریاستوں جیسا کہ جونا گڑھ، آسام اور بھارتی پنجاب میں خالصتان کی علیحدگی پسند تحریکوں نے سر اٹھا لیے جو کہ بھارت کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا اور اس وجہ سے بھارتی مکروہ چہرہ پوری دنیا پر عیاں ہو گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی عوام بھی اب اپنی حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ہیں جس کی وجہ سیانہوں نے آسام میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے.مقبوضہ کشمیرمیں آئے روزبھارتی مظالم سے تنگ کشمیریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرائے جاتے ہیں لیکن اب بھارت کے مختلف شہروں میں بھی لوگوں نے پاکستانی پرچم لہرانا شروع کردیا ہے جس پربھارتی حکومت پریشانی کا شکارہے۔