منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

انتہائی افسوسناک رپورٹ جاری ۔۔2لاکھ66ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)دنیا بھر سے گزشتہ 3سالوں میں2لاکھ66ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، سعودی عرب سے سب سے زیادہ 1لاکھ39ہزار49 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ،جبکہ متحدہ عرب امارات سے 18ہزار476،برطانیہ سے 6ہزار939،امریکہ سے339،چین سے 133 اور اومان سے 7ہزار400 پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بدر کیا گیا۔ پانامہ سے بھی 2016میں 11پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق دنیا بھر سے گزشتہ تین سالوں میں 2لاکھ66ہزار پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر ڈی پورٹ کیا گیا ، سب سے زیادہ 1لاکھ39ہزار49پاکستانیوں کو صرف سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا ۔دوسرے نمبر متحدہ عرب امارات سے 18ہزار476پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اومان سے 7ہزار400،ملائشیا سے 10ہزار505،برطانیہ سے 6ہزار939،ترکی سے 5ہزار121،یونان سے 4ہزار965،جنوبی افریقہ سے 1369،تھائی لینڈ سے 880،روس سے 532،فرانس سے 444،امریکہ سے339،بحرین سے 700،کویت سے 368،ہانگ کانگ سے 200،جرمنی سے 449،سری لنکا سے 413،چین سے 133،بھارت سے 27،سپین سے 242،آسٹریلیا سے88،کینیڈا سے 195،ایران سے175 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق بیلجیئم ، یوگنڈا، یمن ، لیبیا، سنگاپور، بنگلہ دیشن، کینیا، آذربائیجان ، برازیل ، فلپائن، جاپان ، یوکرائن ، سویڈن ، پولینڈ، تنزانیہ، بیلاروس، میکسیکو، زمبابوے، سکاٹ لینڈ، نیپال، ہنگری، افغانستان، بوسنیا، پاناما، مالٹا، فن لینڈ، سوئزرلینڈودیگر ممالک سے بھی پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…