اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب سے بڑی خبر تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، وجہ کیا بنی؟

datetime 12  جنوری‬‮  2017 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دو سال کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمت حیران کن حد تک گرتی چلی گئی، لیکن بالآخر سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی رسد میں کمی کی اطلاعات سامنے آتے ہی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔
عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کو تیل کی سپلائی میں کمی کی اطلاعات سامنے آتے ہی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا، تاہم اس کمی کے متعلق تفصیلات سامنے نہ آنے اور دیگر ممالک کی جانب سے رسد بڑھ جانے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ قدرے میانہ رو دکھائی دیتا ہے۔
تیل کی قیمتوں کے لئے انٹرنیشنل بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت 53.75 ڈالر فی بیرل (تقریباً 5375 پاکستانی روپے فی بیرل) تک پہنچ کر قدرے مستحکم ہو گئی، جو کہ گزشتہ کلوزنگ لیول میں 11 سینٹ (تقریباً 11 روپے)کا اضافہ تھا۔ اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 15سینٹ کے اضافے کے ساتھ 50.74 ڈالر فی بیرل رہی۔
تیل کے تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمت میں یہ اضافہ سعودی عرب کی جانب سے ایشیائی ممالک کو خام تیل کی رسد میں کمی کی خبروں کے بعد ہوا۔ رپورٹ کے مطابق فروری کے لئے کئے گئے معاہدوں کے تحت فراہم کئے جانے والے خام تیل میں کمی کی جائے گی۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے رسد میں اس قدر کمی بھی ہوسکتی ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران کی جانے والی اوورسپلائی کے اثرات زائل ہو جائیں۔
دوسری جانب امریکہ کی جانب سے تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ روز جاری کئے گئے یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق 2017ءکے دوران امریکی خام تیل کی پیداوار ایک لاکھ 10ہزار بیرل یومیہ کے اضافے کے ساتھ 90لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…