جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

برطانیہ سے علیحدگی ،سکاٹ لینڈ کی وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

سکاٹ لینڈ(آ ئی این پی )سکاٹ لینڈنے ایک بار پھر برطانیہ سے علیحدگی کی دھمکی دیتے ہوئے ،ریفرنڈم کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے کے وعدے پر قائم ہیں غیرملکی مڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے ایک بار پھر برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے کے وعدے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر برطانیہ نے بریگزٹ کے تحت یورپی منڈی سے علیحدگی اختیار کی اور یورپی یونین آسان علیحدگی پراتفاق رائے پیدا نہ کرسکا تو وہ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم ضرور کرائیں گے۔سکاٹس نیشنل پارٹی کی رہنما نے یورپی یونین میں باقی رہنے سے متعلق سکاٹش عوام کی رائے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ یورپی منڈی سے برطانیہ کی علیحدگی اس طرح ہونا چاہیے کہ سکاٹ لینڈ بدستور اس کا رکن رہے۔

انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر ہم برطانیہ سے الگ ہوکر آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں رہیں گے۔ واضح ذکر ہے کہ سکاٹ لینڈ کے عوام نے 23 جون 2016ء کو ہونے والے ریفرنڈ میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی مخالفت میں ووٹ دیئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…