واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے شام پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی شام میں داعش کے کے خلاف ایک کامیاب چھاپہ مارا کارروائی میں25 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں امریکی خبر رساں اددارے کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ مشرقی شام میں داعش کے کے خلاف ایک کامیاب چھاپہ مارا کارروائی کی گئی ہے جس میں داعش کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا
۔پینٹاگان کے ترجمان نیوی کپتان جیف ڈیوس نے کہا ہے کہ خصوصی امریکی افواج کے دستے نے یہ کارروائی صوبہ دیر الزور میں کی، جس کا مقصد شام اور عراق میں داعش کی قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔انھوں نے یہ نہیں بتایا آیا نشانے پر کون تھا،تاہم کہا کہ کارروائی کے دوران بہت ساری خفیہ معلومات اکٹھی کی گئیں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے مبصر گروپ، سیریئن آبزرویٹری نے اطلاع دی ہے کہ اس کارروائی میں داعش کے 25 جنگجو مارے گئے مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔ انھوں نے یہ نہیں بتایا آیا کتنے افراد ہلاک ہوئے۔