جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

سلمان بٹ کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)چیئرمین شہریار خان نے مزید بتایا کہ سلمان بٹ کی حالیہ بہتر پرفارمنس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں سلیکٹ کرنے کا گرین سگنل دے دیا، جب کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے لیے پلیئرز ایسوسی ایشن سے بات کی جائے گی۔ پی سی بی چیئرمین نے اپنی گفتگو کے دوران بلے بازوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے اظہر علی کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شہریارخان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹیم کی بہتری کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کریں، بورڈ ان کا ساتھ دے گا۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ دورہ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد کوچ مکی آرتھر 25 رکنی تربیتی کیمپ کا بھی انعقاد کریں گے، جس میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارا جائے گا۔خیال رہے کہ 3 دن قبل ہی آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 220 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…