لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب ہر صورت لاہور میں ہی ہو گا، ، شاہد آفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولہ تیار ہو چکا ہے، مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں بورڈ میں نوکری حاضر ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی فیصلہ کر لیاہے ۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے متعلق اگر مگر کی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور فائنل ہر صورت لاہور میں ہوگا،فارمولہ ایسا ہے کہ غیرملکی کرکٹرز بھی آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں بورڈ میں ان کی مرضی کی نوکری حاضر ہے ۔شاہدآفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولہ تیار ہو چکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کو فوج کے زیرنگرانی ٹریننگ کا سوچنا شروع کر دیا ہے۔ نجم سیٹھی نے یہ بھی بتایا کہ بھارت کے پاس ابھی بھی دو مواقع ہیں ورنہ عدالت جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سال صرف ویسٹ انڈیز ہی نہیں کامن ویلتھ ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔
مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں ان کیلئے پلان (بی) تیار ہے ۔۔۔ نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سکول کب کھلیں گے؟ وزیرتعلیم پنجاب نے اعلان کردیا



















































