جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

اب اس عمر سے زائد لوگوں کو ٹیم کے ساتھ نہیں رکھا جائے گا پاکستان کرکٹ بورڈ نے اچانک یہ کیا اعلان کر دیا؟

datetime 7  جنوری‬‮  2017 |

ؑ لاہور(آن لائن) 70 سال سے زائد العمر افراد کو ٹیموں کے ساتھ منسلک نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پی سی بی نے8 سابق کرکٹرز کی فہرست بنا لی جنھیں مستقبل میں سینئر اور جونیئر ٹیموں کے ساتھ بطور منیجر منسلک کیا جائے گا۔ اسی طرح12 کوچز کی لسٹ بھی تیار کر لی گئی جو ٹورز میں جونیئر ٹیموں کے ساتھ وابستہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ انتخاب عالم کے بورڈ سے معاہدے کا گزشتہ برس دورۂ انگلینڈ کے بعد اختتام ہوا تھا،ان کی جگہ یو اے ای میں ویسٹ انڈیز سے سیریز کیلیے68برس کے وسیم باری کو قومی ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا تھا، وہ اب بھی اس عہدے پر فائز ہیں، اسی طرح2016میں ہی73 سالہ کرنل (ر) نوشاد علی نے پاکستان اے کے دورۂ زمبابوے میں بطور منیجر فرائض نبھائے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اب پی سی بی نے مستقبل میں کسی 70 سال سے زائد العمرشخص کو ذمہ داری نہ سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے،8 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی ایک فہرست تیار کی گئی جنھیں مستقبل میں قومی اور جونیئر لیول کی ٹیموں کے ساتھ بطور منیجر بھیجا جائے گا۔ان میں ندیم خان، معین خان، جلال الدین، اقبال قاسم، ہارون رشید، اقبال سکندر، طلعت علی اور شعیب محمد شامل ہیں۔60 سال سے زائد العمر کسی سابق کرکٹر کا تقرر بھی چیئرمین کے کہنے پر ہی ہو سکے گا،یاد رہے کہ طلعت علی 66 جبکہ ہاورن رشید اور اقبال قاسم 63،63 سال کے ہیں۔ حیران کن طور پر پول میں شامل بیشتر کرکٹرز کا تعلق کراچی سے ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے اکیڈمی کوچز کا12رکنی پول بھی بنا دیا، مستقبل میں جونیئرز ٹورز میں انھیں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، ان میں سلیم جعفر، اعظم خان، عبدالرحمان، تنویر شوکت، تیمور خان، سجاد اکبر، شاہد انور، صبیح اظہر، اقبال امام، جاوید حیات، کامران خان اور مسرور احمد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ منصور رانا پہلے ہی انڈر19ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں،نئی فہرست میں سے تیمور خان بطور ہیڈ کوچ کم ٹیم منیجر جبکہ مسرور احمد نائب کوچ بن کر انڈر 16ٹیم کے ساتھ یو اے ای گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…