اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار ہو گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے 11 اراکین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان طلباء اور طالبات کو امپورٹڈ منشیات فروخت کرتے تھے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے کمانڈر کے مطابق ملزم وحید اپنے ساتھیوں کی مدد سے کئی نامور تعلیمی اداروں میں منشیات بیچتے تھے جب کہ ملزم ایل ایف ڈی کا ایک ٹوکن 2 سے 3 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔فروخت ہونے والی منشیات سمندر پار سے پاکستان میں لائی جاتی ہیں۔
پاکستانی تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار خریداری میں طالبات سر فہرست!منشیات کس ملک سے آتی تھیں؟
7
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں