جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کیخلاف نصف سنچری بنانے کے بعد آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی گھٹیا حرکت؟

datetime 7  جنوری‬‮  2017 |

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف کھیلتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی جانب سے نصف سنچری پر خوشی منانے کا انداز بحث کا نیا موضوع بن گیا۔ عثمان خواجہ نے اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپاتے ہوئے بیٹ شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب کر دیا۔
سڈنی ٹیسٹ میں نصف سنچری عثمان خواجہ کی آٹھویں ٹیسٹ ففٹی شمار ہوئی، ان کے انداز کو شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے سراہا گیا تاہم سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، بعض نے اسے پاکستانی ٹیم کی توہین بھی قرار دیا۔
عثمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تیسرے ٹیسٹ کے دوران اس حوالے سے آپس میں خاصا مذاق کرتے رہے تھے، لہٰذا جب میں ففٹی تک پہنچا تو میں نے بھی جشن کیلیے اسی انداز کو منتخب کیا، میں نے صرف تفریح کی خاطر ایسا کیا، عثمان نے اس حوالے سے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…