اسلام آباد (آئی این پی ) ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکا ن ہے ا ور اس دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویڑن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن)، خیبرپختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، مردان ڈویڑن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک اور وقفے وقفے کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن)،بالائی خیبرپختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویڑن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،فاٹا، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: مالم جبہ20، پٹن17، سیدوشیریف14، پاراچنار13، بالاکوٹ12، کالام09، کاکول، پشاور08، لوئردیر06، دیر05، رسالپور 03، چراٹ، چترال، دروش02، ڈی آئی خان 01۔ کشمیر: کوٹلی16، راولاکوٹ15، گڑھی دوپٹہ 14، مظفر آباد 12، پنجاب: منگلہ15، مری13، جہلم10، گجرات07، کامرہ04، منڈی بہا?الدین03، اسلام آباد( زیروپوائنٹ02، گولڑہ، بوکڑہ، سیدپور01)، راولپنڈی(چکلالہ، شمس آباد 01)، میانوالی01 ، گلگت بلتستان: چلاس01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مری12، مالم جبہ 10، کالام05، پاراچنار03 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: گلگت بلتستان(سکردو منفی08،گوپس منفی06،استور منفی03، بگروٹ، ہنزہ منفی02 )، فاٹا: پاراچنار منفی05، بالائی خیبرپختونخواہ ( کالام منفی03، مالم جبہ، دیر منفی 02)، کشمیر: (راولاکوٹ منفی 01)، شمالی بلوچستان (قلات منفی01) ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
مزید بارشیں اور برف باری،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کے لیے واحد آپشن
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے سکولز دوبارہ کھولنے سے پہلے نئی ہدایات جاری کردیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کے بارےوزیراعظم کا اہم اعلان
-
پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلا...
-
روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
-
صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد کے بارے میں نازیبا اور سخت ریمارکس،ویڈیو بھی سامنے آ گئی
-
آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کو بورڈ نے این او سی جاری نہیں کیا
-
مسافروں کیلیے خوشخبری! سعودی عرب سے پاکستان کیلیے پروازوں کا اعلان
-
سابق کپتان پر الزامات، احمد شہزاد مشکل میں پڑ گئے
-
ایران کے میزائل حملے، 500امریکی فوجی ہلاک ، ایک ایف- 16طیارہ تباہ ہوگیا،ایران کا دعوی
-
حکومت کا پاکستانیوں کی بیرون ملک دولت واپس لانے پر غور
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کاامکان
-
طالبہ نے کلاس روم میں شادی کی پیشکش کر نے پر پر وفیسر کی ٹھکائی کر دی



















































