بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کیلئے9وکٹیں،پاکستان کو جیت کیلئے410رنز درکار

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میں کینگروز نے شاہینوں کو جیت کیلئے 465رنز کا ہدف دیدیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 55رنز بنا لئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے شرجیل خان40رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 11اور نائٹ واچ مین یاسر شاہ3رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ سپنر ناتھن لیون نے حاصل کی۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 465 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 55 رنز بنا لئے۔سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز قبل کینگروز نے 223 رنز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کرتے ہوئے2 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بناکر دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی، میزبان اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ابتدا ہی سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 23 گیندوں پر ففٹی مکمل کی، انہیں 55پر وہاب ریاض نے بولڈ کیا، سٹیون سمتھ (59) نے یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دیا، آسٹریلیا کا ٹوٹل 2 وکٹ پر 241 تک پہنچا تو کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کیلئے 465 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ عثمان خواجہ 79 اور پیٹر ہینڈز کومب 40 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جس کے جواب میں پاکستان نے 465 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 15 اوورز کا کھیل باقی تھا، قومی ٹیم کا اسکور 51 رنز تک پہنچا تو آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کی گیند پر شرجیل نے مڈ وکٹ پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ڈیوڈ وارنر کو کیچ تھما دیا، اوپنر نے آؤٹ ہونے سے قبل 38 گیندوں پر6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ نائٹ واچ مین یاسر شاہ 3 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اظہر علی نے 11 رنز بنا رکھے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے واحد وکٹ حاصل کی، اب کھیل کے آخری روز پاکستان کو فتح کیلئے مزید 410 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔ قبل ازیں چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تو پوری مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 315 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 8وکٹ پر 271 رنز سے شروع کی تو یونس خان 136اور یاسر شاہ 5 رنز کے ساتھ کریز پر آئے،اس وقت بھی فالو آن سے بچنے کیلیے 67 رنز درکار تھے، سینئر بیٹسمین میزبان بولرز کا آخر تک ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے اور 175 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے لیکن ٹیل اینڈرز ساتھ چھوڑ گئے، جوش ہیزل ووڈ نے دونوں کو چلتا کردیا، یاسر شاہ 10 رنز بنا کر سلپ میں سٹیون سمتھ کو کیچ دے بیٹھے اور اسی اوور میں عمران خان بھی بولڈ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ 4، ناتھن لیون3، مچل سٹارک اور سٹیو اوکیف ایک ایک وکٹ لے اڑے۔ یاد رہے کہ کینگروز نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹ پر 538 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…