اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی نے عمران خان کے بارے میں جو کہا سچ کہا ، دھرنوں سے ملک کو کیا نقصان پہنچا ؟

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی نے عمران خان کے بارے میں جوکہا ہے وہ سچ ہے۔دھرنوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،عمران خان کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔پاناما کیس میں سرخرو ہوگئے ہیں،اقتدار نظر نہ آنے پرعمران خان حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)ضلع کے جنرل سیکرٹری اطہر ممتاز،شاہدمختیار لودھی،راؤابرار ،منیرلنگاہ،عابد باکسر،جودت کامران ودیگر نے مسلم لیگ آفس رضاہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
مسلم لیگی رہنماؤں کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیوروکریسی مسلم لیگی ورکرز کو نظراندازکررہی ہے۔پنجاب کی بیوروکریسی اپناقبلہ درست کرے ،جوافسران مسلم لیگ(ن)کے ورکرزکے کام نہیں کررہے ،ان کے بارے میں جلد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو اگاہ کریں گے۔بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی نے الیکشن 2018کیلئے بھی مسلم لیگ(ن)کیلئے جیت لکھ دی ہے۔ملکی ترقی کے دشمنوں اوردھرنے والوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔سی پیک سمیت ملکی ترقی اور خوشحالی کے تمام منصوبے وقت پر مکمل ہوں گے۔میاں نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفرجاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…