شکاگو(آئی این پی) پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپنے اسرائیلی حریف نوم ڈار کو چت کردیا۔ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای ) کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی نژاد ریسلر مصطفیٰ علی نے یہ دنگل اپنے ہوم ٹاؤن شکاگو میں جیتا۔اسرائیلی نژاد اسکاٹش ریسلر نوم ڈار نے ابتداء میں مصطفیٰ علی پر حاوی ہونے کی کوشش کی تاہم علی نے اپنی پھرتی اور طاقت کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے نوم ڈار کو چاروں خانے چت کردیا۔ انہوں نے یہ مقابلہ ڈبلیو ڈبلیو ای 205 لائیو ایونٹ میں جیتا اور وہ ایونٹ میں مزید کامیابیوں کے لیے بھی پر امید ہیں۔واضح رہے کہ مصطفیٰ علی پہلے پاکستانی ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای میں شرکت کررہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے فی من گندم کی نئی قیمت مقرر کردی، نوٹیفکیشن جاری
-
ایف بی آر کا 4 درآمد شدہ موبائل فون برانڈز پر ’پی ٹی اے ٹیکس‘ میں بڑی کمی کا اعلان
-
ٹویوٹا کی گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی، مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنےکا امکان
-
معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
گل پلازہ کے ملبے سے ملنے والی رقم پر تاجر الجھ پڑے
-
مریم اورنگزیب کی والدہ نے انکی ٹرانسفارمیشن کے راز سے پردہ اُٹھا دیا
-
معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
-
موبائل فون آپریٹرز نے ماہانہ پیکجز کی قیمتوں میں 20 سے 50 فیصد تک اضافہ کیوں کیا ؟ وجہ سامنے آگئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے
-
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ حادثے کا شکار
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گاڑی کی خرید و فروخت میں بڑی سہولت کا فیصلہ















































