جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

عدالت کا فیصلہ تسلیم،عمران خان اعلان کردیا

datetime 4  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کا موسم بدلا ہے،امید ہے سپریم کورٹ کا موسم بھی بدلے گا،پاکستان کیلئے خوشگوار وقت آرہا ہے،دعا ہے کہ پانامہ کا مسئلہ حل ہو اور ملک آگے بڑھے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پانامہ کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچے تو میڈیا کے اصرار پر انہوں نے واپسی میں بات کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اسلام آباد کا موسم بدلا ہے،امید ہے سپریم کورٹ کا بھی بدلے گا۔ تاہم عدالت عظمیٰ کی طرف سے سپریم کورٹ میں میڈیا ٹاک پر تشویش کے اظہارکے بعد کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عمران خان جب عدالت عظمیٰ سے باہر آئے تو انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے معذر ت کرلی اور کہاکہ عدالت نے منع کر رکھا ہے ،کوئی ٹاک نہیں ہوگی،روزانہ کی سماعت زبردست فیصلہ ہے اس فیصلے سے مطمئن ہوں،موسم خوشگوار ہے پاکستان کیلئے بھی خوشگوار وقت آرہا ہے،دعا کریں کہ یہ مسئلہ حل ہو اور ملک آگے بڑھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…