پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

56سال بعداظہرعلی اور یونس خان کیلئے نادر موقع

datetime 4  جنوری‬‮  2017 |

سڈنی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین ٹیسٹ کے دوسرے دن تک مشکلات سے دوچار ہے تاہم اظہرعلی اور یونس خان اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت56سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس کیلئے اْنہیں مزید صرف چار رنز درکار ہیں۔دونوں بلے بازوں نے 6کے مجموعی اسکورپر شرجیل خان اور بابراعظم کے پویلین واپس لوٹ جانے کے بعد تیسری وکٹ پر 120رنزکی ناقابل شکست شراکت قائم کرلی ہے جنہیں آسٹریلیاکے خلاف6یا کم رنزپر دو وکٹیں گنوانے کے بعد سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید صرف چار رنز درکار ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیزکے روہن کنہائی اور سیمورنرسے کے نام ہے جنہوں نے 1960ء میں ملبورن کے مقام پرمیزبان سائیڈکے خلاف ایک رن پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد تیسری وکٹ پر 123رنزکی شراکت قائم کی تھی۔دوسری جانب، اظہر علی اور یونس خان کی جوڑی پاکستانی تاریخ کا 33سالہ پرانا ریکارڈبھی توڑنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ درحقیقت ،یونس خان اور اظہرعلی کے 120شراکتی رنز ا?سٹریلیامیں کسی بھی پاکستانی جوڑی کی تیسری وکٹ پر محض دوسری سنچری شراکت ہے۔اس سے قبل ایسی اکلوتی شراکت 1983ء4 میں پرتھ کے مقام پر جاویدمیانداد اور قاسم عمر نے 125 رنز جوڑکر قائم کی تھی۔اگر اظہرعلی اور یونس خان سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز مزید چھ رنز جوڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ا?سٹریلوی سرزمین پر تیسری وکٹ پر سب سے بڑی شراکت کا پاکستانی ریکارڈبھی اْن کے نام ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…