اسلام آباد(نیوزڈیسک) اہم ترین قومی ادارے کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیاگیا،حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کو لیز پر دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔ 20 جنوری کو منظوری دی جائے گی۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کمیٹی اجلاس میں انکشاف کر دیا۔ لیز کا طریقہ کار نہ بتانے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی اسد عمر برہم ہو گئے۔محمد زبیر نے بتایا کہ چینی کمپنیاں سٹیل ملز کی خریداری میں دلچسپی نہیں رکھتیں، سٹیل ملز کی 14 ہزار ایکڑ خالی پڑی زمین سندھ حکومت کی منظوری کے بغیر فروخت نہیں ہو سکتی۔ لیز سٹرکچر پوچھنے پر محمد زبیر نے کہا وہ ابھی نہیں بتا سکتے جس پر اسد عمر طیش میں آ گئے۔حکومتی رکن کمیٹی قیصر شیخ نے بھی سٹیل ملز کو لیز پر دینے کی مخالف کر دی۔اسد عمر نے کہا کہ دو ارب روپے خرچ کر کے سٹیل ملز چھ ماہ بھی نہیں چل سکی اور اب ڈیڑھ سال سے بند پڑی ہے۔