ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاک ، آسٹریلیا میچ سے قبل پاکستان کے قومی ترانے پر قومی کرکٹرز ہی مضحکہ خیز انداز میں کیوں ہنستے رہے؟‎

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آن لائن)کیا آپ کبھی ایسی کسی صورتحال میں مبتلا ہوئے ہیں، جہاں آپ کو بلکل بھی نہیں ہنسنا لیکن یہ جاننے کے باوجود آپ کو ہنسی آجائے اور پھر اس پر قابو نہ رکھ سکیں، اگر ایسا ہے تو گھبرائیں نہیں کیوں کہ یہ مسئلہ صرف آپ کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور باولر یاسر شاہ کے ساتھ بھی ہے۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا، تاہم اس قومی ترانے کو اطالوی میوزم اوپرا کے اسٹائل میں پیش کیا گیا، اس ترانے کو ایک خاتون پڑھ رہی تھیں
تاہم یاسر شاہ کے چہرے کے اظہار کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا، جیسے انہیں ترانے کو پڑھنے کا یہ طریقہ نہایت مزاحیہ لگا، اور وہ اپنی ہنسی پر قابو نہیں کرسکے۔فیس بک پر اس ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ میں کہا کہ ‘یاسر کی ہنسی قابو نہیں ہو رہی، اور ظاہر سی بات ہے اس ترانے کو ایسا نہیں لکھا گیا کہ اسے اوپرا اسٹائل میں پڑھا جائے، جب ہی یہ سننے میں نہایت پرلطف لگ رہا ہے’۔
تاہم اس گلوکارہ کو بھی ایک سپورٹر مل گیا، ایک صارف نے اس حوالے سے کہا کہ ‘پھر بھی یہ شفقت امانت علی سے بہتر قومی ترانہ پڑھ رہی ہیں’۔واضح رہے کہ 2016 مارچ میں معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے کولکتہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ سے قبل قومی ترانے میں غلطی کی تھی جس کے بعد ان کا بھی انٹرنیٹ پر شدید مذاق بنا دیا گیا تھا۔جو بھی ہو، کرکٹ کے دوران ایسے مذاحیہ لمحات بہت زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں، جہاں واقعی ہم بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ کرسکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…