کراچی(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق کی قیادت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹیم اور بورڈ دونوں میں منصوبہ بندی کا فقدان ہے۔ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ایک سونے کی کان ہے اور ہر کوئی اسی کوشش میں ہے کہ اس کو جتنا کھا سکتے ہو کھا لو، یہ ہماری قوم کا المیہ ہے، ڈسٹرکٹ سے لے کر چیئرمین کرکٹ بورڈ تک جس کا جہاں ہاتھ لگے گا وہ مارے گا، اسے ملک یا کرکٹ سے محبت نہیں ہے’۔
‘یہ پاکستانی ٹیم ہے جس کے فاسٹ باؤلرز کو ہندوستانی ٹیم رشک سے دیکھتی تھی لیکن آج ہمارے فاسٹ باؤلرز نیچے ہیں اور ہندوستان کے زیادہ اچھے ہیں، اس سے زیادہ شرمندگی کی بات کوئی ہو ہی نہیں سکتی’۔’انڈہ دینے والی مرغی کاٹا نہیں کرتے لیکن یہ آدھا کاٹ چکے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ آپریشن تھیٹر میں پڑا ہوا ہے، وقت آنے سے پہلے صحیح آپریشن کر دیں ورنہ اگر اس نے انڈہ دینا بند کردیا تو مشکل ہو جائے گی’۔
انہوں نے کرپشن کو پاکستان کرکٹ کے زول کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں کرپشن ہو گا وہاں کھیل تنزلی کا شکار ہو گا اور میں وثوق سے کہتا ہوں کہ پاکستان میں کھیل کا اتنا جوش و جذبہ ہے کہ ایک ماہ میں تین ٹیمیں کھڑی ہو جائیں۔’یہی کھلاڑی جب پاکستان کھیلتے ہیں تو پرفارم نہیں ہوتا لیکن جب پی ایس ایل، بگ بیش یا جہاں کہیں بھی کھیلیں تو پرفارم کرتے ہیں، یہاں کیوں نہیں کر رہے’۔راشد لطیف نے بھی طویل دورے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انگلینڈ جانے سے قبل بوٹ کیمپ لگایا لیکن اس کے بعد سے ٹیم آج تک وطن واپس نہیں آئی اور طویل دوروں کے سبب پاکستانی کھلاڑی شدید تھکن کا شکار ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مصباح الحق کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے اسے حد سے زیادہ دفاع قرار دیا اور کہا کہ سات اوورز میں فیلڈ کھول دی گئی اور گیارہویں اوور میں یاسر کو باؤلنگ پر لانا حماقت تھی۔ث
قلین مشتاق نے کہا کہ اگر یاسر شاہ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا میں 11ویں اوور میں باؤلنگ کیلئے لایا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ باؤلرز، کپتان، کوچنگ یا سپورٹ اسٹاف میں خرابی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی، یاسر کو کم از کم 25 اوورز کے بعد باؤلنگ کیلئے لانا چاہیے تھا۔شعیب اختر نے بھی باؤلنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عامر کی فٹنس ٹھیک نہیں تھی، دو ٹیسٹ ہارنے کے بعد باؤلر کیلئے اٹھنا مشکل ہوتا ہے لیکن ذاتی طور پر کھلاڑی اپنے معیار خود متعین کرتے ہیں۔’ہماری ٹیم میں کوئی ایسا باؤلر نہیں جو پانچ کھلاڑی آؤٹ کر سکے’۔
پاکستان میں کرکٹ کے ذوال کی وجہ کیا ہے؟ سابق کپتان پردہ چاک کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں اور سٹوڈنٹس کےلیے بڑا اعلان
-
اسے بھی اٹھا لیں















































