بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صبر کا پیمانہ لبریز،ڈالر پر بڑی پابندی لگادی، مسلسل رقوم کی بیرون ممالک منتقلی سے چین کی حکومت نے تنگ آ کر نیا قانون متعارف کرا دیا۔ اب چین کے عوام دھڑا دھڑ ڈالر کی خریداری کر کے بیرون ممالک منتقل نہیں کر سکیں گے۔ چینی باشندوں کو خود اپنے ہی ملک میں ڈالر کی خریداری کے لئے مکمل معلومات اور وجوہات بیان کرنا ہو گی۔ دوسری جانب ڈالر کے خریدار کا تمام چھٹا کٹھا نکال کر اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جائے گی کہ آیا ڈالر کا خریدار ٹیکس ادا کرتا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ ڈالر کا خریدار اس بات کی بھی یقین دہانی کرائے گا کہ یہ رقم بیرون ممالک جائیداد یا حصص کی خریداری میں بھی استعمال نہیں ہو گی۔ دس ماہ کے دوران چین سے 689 ارب ڈالر بیرون ممالک منتقل ہو چکے ہیں جس کے باعث چین کی حکومت نے مجبور ہو کر ڈالر کی منتقلی کا نیا قانون متعارف کرایا۔