جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

سی پیک کی سیکورٹی کیلئے سندھ میں کون سی خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ؟

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )حکومت سندھ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ کراچی میں اعلیٰ سیاسی و فوجی قیادت کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ملک کی سیکورٹی کی مجموعی صورتحال بشمول سی پیک کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی مشیر مولابخش چانڈیو نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی حصوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے کئی اہم پراجیکٹ زیر تعمیر ہیں ، گذشتہ ہفتے چینی حکام نے کراچی میں ریلوے کا منصوبہ شامل کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی تھی جبکہ کراچی کے نزدیک ضلع ٹھٹھہ میں ایک بندرگاہ کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر بھی ان منصوبوں میں شامل ہے ۔
ان منصوبوں پر رضا مندی سی پیک کے بارے میں بیجنگ میں ہونیوالے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں طے پائی تھی ، جس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنے سرکاری وفد سمیت شرکت کی تھی ، کراچی میں گذشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں پاک فوج کے ایک ہزار ریٹائرڈ فوجیوں پر مشتمل خصوصی فورس تشکیل دی جائے گی تا کہ سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…