اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

نئے سال کے آغاز پر ہی شمالی کوریا کا دھماکہ خیز اعلان،عالمی طاقتیں ششدر

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

پیانگ یانگ(آئی این پی ) شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیارکرلینے کا اعلان کردیا،عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کا جنگی جنون کم ہونے میں نہیں آرہا،شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں ہتھیاروں کی دوڑ میں آگے بڑھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کا سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ان کا ملک جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی میزائل بنانے کے قریب ہے۔پیانگ یانگ نے گذشتہ سال بھی دو جوہری تجربات کیے تھے جن میں سے ایک کو اب تک شمالی کوریا کا سب سے طاقتور تجربہ کہا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے جوہری اور میزائل تجربات نہ کرے۔شمالی کوریا کے نوجوان رہنما کم جانگ ان نے 2011 میں اپنے والد کے مرنے کے بعد ایک ایسی ریاست کا کنٹرول سنبھبالا جس کے دنیا کے ساتھ محدود نوعیت کے تعلقات ہیں۔

کم جانگ ان نے نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیاروں کی تیاری میں پیش رفت ہو رہی ہے اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ اپنے آخری مرحلے میں ہے۔شمالی کوریا نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ اس نے امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کی تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے۔ایک سینئیر امریکی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ اگرچہ شمالی کوریا بظاہر چھوٹے جوہری ہتھیار لے کر جانے والے میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔ تاہم طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ٹیکنالوجی کو حاصل کرنا شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں توسیع کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا پر جنگی جنون کے باعث عالمی پابندیاں لگائی گئی تھیں اسکے باوجود شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…