اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

’’ہمیں ادراک ہو گیا ہے کہ یہ منصوبہ کتنی اہمیت کا حامل ہے‘‘ بھارت نے سی پیک کی اہمیت اور طاقت پر سر تسلیم خم کر لیا

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی میڈیا نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو موجودہ صدی کا زبردست گیم چینجر منصوبہ قراردے دیا، اگر رابطہ سازی،نئی جیو پولیٹکس کی بنیاد ہے تو سی پیک کوموجودہ صدی کا سب سے زبردست منصوبہ قراردیا جا سکتا ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ہفتے کواپنے ایک اداریہ میں بالاخر سی پیک کی اہمیت کو تسلیم کر لیا ، منصوبے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کے خدوخال سے واضح ہے کہ یہ کثیر الجہتی شاہراہوں ، پائپ لائنز اور تجارتی قافلوں سے حوالے سے ہے ،چینی صدر شی چن پنگ کی جانب سے متعارف کرائے جائے جانے والے ون بیلٹ ون روڈ کے تحت سی پیک انفراانسٹرکچر کا ایک ایسا بین البراعظمی منصوبہ ہے جو کہ موثر طریقے سے پاکستان کو یوریشیا کا لاجسٹکس مرکزبنائے گاجس سے یہ عالمی معیشت کا محور ثابت ہوگا۔
سی پیک متعدد سطح پرکام کررہا ہے،علامتی طور پر یہ ایک ایسی زبردست گواہی ہے جو ثابت کرے گا کہ چین کے ساتھ اتحاد کے معاشی فوائد کیا ہوسکتے ہیں، عمومی طور پر اس کا موازنہ مارشل فنڈ کے ساتھ کیاجا سکتا ہے جوکہ امریکا کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگ کی تباہ کاریوں سے متاثرہ یورپ کی بحالی کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ اخبار کے مطابق چینی عہدیدار بذات خود یہ کہتے ہیں کہ سی پیک صرف تجارت اور راہداری سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے ہے اوراگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا توچین پوری دنیا کے سامنے یہ موقف پیش کرے گا کہ اس نے وہ کردکھایا جو امریکا نہیں کر سکا۔دوسری جانب سی پیک چین کی وہ اہلیت ثابت کرے گا کہ ایک بڑے پیمانے پر بیجنگ حکمت عملی کے ساتھ کیسے کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی اخبار دی ہندو نے بھی سی پیک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مودی سرکارکومشورہ دیا تھا کہ 64ممالک میں رابطہ سازی قائم کرنے والے اس عظیم منصوبے کی مخالفت ختم کی جائے اور فوری طور پر سی پیک کا حصہ بنیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…