واشنگٹن (آئی این پی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے امریکی سفارت کاروں کو جوابا اپنے ملک سے بے دخل نہ کرنے کے عمل کو سراہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ٹرمپ نے لکھا کہ پوٹن نے اچھا قدم اٹھایا اور انہیں ہمیشہ سے ہی معلوم تھا کہ روسی صدر دانش مند ہیں۔ دریں اثنا امریکا میں ٹرمپ کی اس ٹویٹ کے رد عمل میں نہ صرف مخالف ڈیموکریٹک پارٹی بلکہ ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے چند سیاست دانوں کی جانب سے بھی اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ عنقریب اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کرانے کے شبے میں اسی ہفتے پینتیس روسی سفارت کاروں کو امریکا چھوڑ دینے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔ روسی صدر پوٹن کے بقول وہ بھی انتقاما ایسا کر سکتے تھے تاہم انہوں نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر بارے ناقابل یقین بات کہہ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
-
نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
پسند کی شادی پر کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی



















































