ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

میری نند عامر کی موجودگی میں میرے ساتھ کیا کرتی تھی؟ باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے نیا پنڈورہ باکس کھول دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں ان پر تشدد کیا جاتا ہے جب کہ مجھے طلاق دلوانے کے لیے عامر پر زور دیا گیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی بیوی فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ہر میاں بیوی کے درمیان کچھ نہ کچھ مسائل ہوتے ہیں اس لیے 3 سال سے یہ سلوک برداشت کررہی ہوں لیکن اب خاموش نہیں رہ سکتی، انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد سے ہی سسرال کی طرف سے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے۔فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ میرا شوہر امیر آدمی ہے لیکن اس کے پیسے کو ہاتھ نہیں لگا سکتی، میں فیشن شوز میں ریمپ پر واک کر کے پیسے کماتی ہوں لیکن اس کے باوجود سسرال والے برا سلوک کرتے ہیں، میری نند میری کامیابی اور خوشی سے جلتی ہے اورعامر خان کی غیر موجودگی میں مجھ پر تشدد بھی کرتی ہے، سسرال والوں نے مجھے طلاق دلوانے کے لیے عامر پر زور دیا ہے۔واضح رہے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اور فریال کی شادی 31 مئی 2013 کو ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…