ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

مصباح الحق نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2016 |

میلبورن (آن لائن) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سے دلبرداشتہ ہو کر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا،۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اس لئے 2 یا 3 روز میں ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کروں گا۔.
میرا ہمیشہ سے ماننا رہا ہے اگر میں ٹیم کیلئے کچھ کردار ادا نہ کر سکوں تو پھر ٹیم میں کھیلنے کا کوئی جواز نہیں۔’یہ وہ وقت ہے کہ جب اگلے میچ سے قبل یا سیریز کے بعد مجھے اس بارے سوچنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ دو دنوں میں اس بارے میں سوچوں گا اور فیصلہ کروں گا کہ کیا کرنا ہے کیونکہ محض ٹیم کے ساتھ رہنے اور کچھ نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں’۔مصباح نے کہا کہ میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ٹیم میں ایک کمزور حصے کے طور پر کھیلوں گا۔
اگر میں ٹیم کیلئے کچھ کر سکوں تو ٹھیک ورنہ یہ بہتر ہے کہ اگر میں بحیثیت بلے باز رنز نہیں کر رہا تو کسی اور بلے باز کو موقع فراہم کروں۔یاد رہے کہ مصباح کی زیر قیادت پاکستان نے عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران وہ 50 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن گئے تھے۔
سابق کپتان سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف پر پابندی کے بعد مشکل حالات سے شکات پاکستان کرکٹ کی باگ ڈور چلانے کی ذمے داری مصباح الحق کو سونپی گئی تھی جنہوں نے اس ذمے داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ایک کامیاب ٹیم کی شکل دے کر فتوحات کی راہ پر گامزن کیا۔وہ 24 فتوحات کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ہیں اور پاکستان کی جانب سے بحیثیت کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے قائد ہونے کے ساتھ ساتھ کئی اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔ یاد رہے سینئر بلے باز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…