نئی دہلی (نیوزڈیسک بھارتی ائر چیف ائر مارشل اروپ راہا نے کہا ہے کہ فرانس سے خریدے گئے 36 رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کی دفاعی ضرورت کے لیے ناکافی ہیں۔ یہ طیارے بھی ہمیں ساڑھے 3 سال بعد ملیں گے۔ ہمیں 200 سے 250 طیاروں کی ضرورت ہے۔
نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اروپ راہا جو پرسوں 31 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں نے کہا کہ بھارت کو تیجا طیاروں کے ساتھ ساتھ اور لڑاکا طیارے بھی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بہت زبردست کارکردگی کے حامل اور ہر قسم کے حالات میں موثر رہتے ہیں لیکن پاکستان کے جے ایف تھنڈر17طیاروں کے مقابلے میں ان کی صلاحیتیں کم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس جدید طیاروں ہیں اورہمارے طیارے پاکستان کے جے ایف تھنڈر17سے مقابلہ کرنے میں بھی کم ترین ہیں ۔