پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

وہاب ریاض کی تیز رفتار ترین گیند۔نو بال۔نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2016 |

میلبورن(آئی این پی)150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریورس سوئنگ ہوتی ایک گیند نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کے بیٹ کا اندرونی کنارہ لیا اور پیڈز سے ٹکرانے کے بعد سٹمپس میں جا لگی، لیکن امپائر نے نو بال قرار دیدی،

وہاب ریاض نے ڈیوڈ وانرکو 81 رنز پر آؤٹ کردیا تھا تاہم نو بال کے باعث وارنر کو ایمپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا وہ اس کے بعد 144 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔وہاب ریاض کی نو بالز کی بیماری قومی ٹیم کو مہنگی پڑنے لگی۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریورس سوئنگ ہوتی ایک گیند نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کے بیٹ کا اندرونی کنارہ لیا اور پیڈز سے ٹکرانے کے بعد سٹمپس میں جا لگی، لیکن امپائر نے نو بال قرار دیدی۔ وارنر اس وقت81 رنز پر موجود تھے جس کے بعد انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی اور 144 رنز بنانے کے بعد وہاب کی ہی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، دلچسپ امر یہ ہے کہ اس بار بھی پیسر کا پاؤں لائن سے باہر جاتا دکھائی دے رہا تھا لیکن ایکشن ری پلے کے بعد امپائر نے گیند کو درست قرار دیتے ہوئے وارنر کو آؤٹ قرار دیا۔وہاب نے نو بالز کی ہیٹ ٹرک سمیت مجموعی طور پر14 اوورز میں 10 نوبالز کیں، ان کے علاوہ کسی بولر نے نوبال نہیں کی۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ نو بال پر وکٹ گنوا چکے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…