اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ڈیڑھ کروڑ روپے کا آئی فون،ناقابل یقین خصوصیات سامنے آگئیں

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ میں ایک سونے اور ہیرے کے جواہرات تیا رکرنے والی کمپنی ”گولڈ جینی“ کی جانب سے’’ٹرمپ آئی فون ‘‘1 لاکھ 51 ہزار ڈالرزیعنی ایک کروڑ58 لاکھ 28 ہزار 575 پاکستانی روپے میں فروخت کیاجارہاہے اوریہ آئی فون سونے سے بنا اور ہیروں سے جڑا ہے اور اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی کندہ ہے۔

ایک عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سونے سے بنے اس فون پر 450 ہیرے بھی لگائے گئے ہیں جو ایپل کے لوگو کے اردگرد اور فون کے بارڈرز پر جڑے ہیں۔ اس سونے کی کمپنی کے ایم ڈی فرینک فرنینڈونے اس آئی فون کے ”موزوں“ خریداروں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ دنیا بھر میں بہت ہی زیادہ امیر لوگوں کیلئے ہے جن کیلئے کوئی شے بھی خریدنا مشکل نہیں کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی تقریباً سب کچھ ہے۔“۔انہوں نے بتایاکہ جس چینی فیملی نے سب سے پہلے اس آئی فون کوڈیزائن کرکے تیارکرنے کی درخواست کی وہ اس آئی فون کی فروخت کے افتتاح کے بعد امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کوتحفے میں دیناچاہتی ہے ۔اس کمپنی کے ذرائع کے مطابق پہلے فون کی فروخت کے بعد مزید 9آرڈزموصول ہوچکے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…