جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چین نے پاکستان کو بڑی گارنٹی دیدی

datetime 28  دسمبر‬‮  2016 |

بیجنگ آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے منصوبوں کی مکمل تکمیل کے لئے ہرطرح سے پاکستان سے ساتھ کھڑے ہیں ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھون اینگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ سی پیک منصوبوں کی مکمل عمل داری کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سی پیک منصوبوں کی تعمیروترقی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے ۔بیجنگ میں دونوں ممالک کے مابین سی پیک کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الوقت اس ملاقات کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے حوالے سے ہم اپنا نقطہ نظر متعدد مواقعوں پر بیان کر چکے ہیں ۔

سی پیک دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کا ایک فریم ورک ہے جس کی مدد سے ون بیلٹ ون روڈ کے تحت پاکستان اور چین کے تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے ۔ یہ منصوبہ صرف چین اور پاکستان کو معاشی اور سماجی طور پر فوائد فراہم نہیں کرے گا بلکہ علاقائی رابطہ سازی ، معاشی اور تجارتی تعاون میں بھی کارآمد ہوگا ۔ سی پیک نے پاکستان میں تمام طبقہ ہائے فکر کی جانب سے کثیر حمایت حاصل کی ہے ۔انہوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کا ایسے ہتھیاروں کے استعمال بارے موقف واضح اور مستقل ہے ، ہم کسی بھی طرح کی صورتحال میں کسی بھی فریق کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کی سخت مخالفت کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے تجویز کئے جانیو الے ڈرافٹ پر غور کر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…