لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) چیئرمین شہریار خان پڑھے لکھے کرکٹرز کی بات تو کرتے ہیں لیکن خود ان کے ناک کے نیچے اہم عہدے پر بیٹھے بلکہ کرسی سے چپکے عہدیدار کی ڈگری ابھی تک بورڈ میں جمع نہیں ہو سکی۔ عثمان واہلہ جو پی سی بی میں آنے سے پہلے پولو میچز پر کمنٹری کرتے تھے پھر بورڈ کے میڈیا سیل میں آئے اور اب پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام تر معاملات سنبھالتے ہیں۔ انہیں پی سی بی میں آئے چار سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر ڈگری جمع نہیں کرا سکے۔ جون میں گورننگ بورڈ میٹنگ میں ان کے نام پر کافی شور مچا مگر موصوف کا اثرو رسوخ ہی اتنا تھا کہ انہیں چھ ماہ کا وقت دے دیا گیا۔ عثمان واہلہ کو دی گئی ڈیڈلائن گزر چکی ہے۔ تیس دسمبر کو ہونے والے پی سی بی کے اجلاس میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ تاحال ڈگری جمع کرانے میں ناکام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































