جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کا بڑا مسئلہ حل،بڑا ذخیرہ دریافت،بلوچستان سے پاکستان کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

datetime 26  دسمبر‬‮  2016 |

سبی( آئی این پی)قدرتی نعمتوں سے مالامال بلوچستان میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے کوہلو کے قریب جندران کے مقام پر مری قبائلی اورکھیتران قبائل کے سنگم پر ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی سے بھی بڑا قدرتی گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے اعلیٰ ترین مقتدرذرائع نے اس بات تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ان علاقوں میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام جاری تھا جندران میں گیس کیے بہت ہی وسیع ذخائزدریافت ہوئے ہیں جو سوئی اور اس کے قرب وجوار کے گیس کی دولت سے کہیں زیادہ ہے واضح رہے کہ1950ء کے ابتدائی سالوں میں پہلے سوئی اور اس کے بعد پیرکو ہ اور لوٹی میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے جس کا زیادہ تر فائدہ وسطی پنچاب کے صنعتی علاقوں سمیت کراچی کو ہوا اس کے علاوہ ملک بھر کی گھریلوضروریات کوسوئی گیس سے پورا کیا جاتا ہے ملک میں گیس کا چوتھا ذخیرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقہ اوچ کے پہاڑی علاقوں میں در یافت ہوا اسی گیس سے بجلی تیار کی جاتی ہے اس کے دو پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک ہیں اور اس کی پیدوار سندھ کے بالائی علاقوں کو دی جاتی ہیں ایک نجی فرم یہ بجلی پیدا کرتی ہے سال میں دواربکے لگ بھگ منافع کمارہی ہے جندران میں دریافت ہونے والے گیس کے ذخیرہ کے بعد اب پاکستان کو ایران اور ترکمانستان سے گیس خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلوچستان میں دریافت گیس کے ذخیرہ آئندہ 50سالوں تک پاکستان کو گیس کی ٖضرورت پوری کرسکیں گے ماہرین نے خیال ہے کہ جندران میں تیل کے ذخائز بھی وافر مقدار میں دریافت ہوئے ہیں ان کا اندازہ لگایا جارہا ہے یہ تمام ذخائز پاکستان کی ضروریات پوری کریں گے اوراربوں ڈالر کے درآمدکا نعم البدل ثابت ہونگے یہ سارے معاملات بلوچستان کی انتظامیہ پر منحصرہے کہ وہ کتنی جلدی ان ذخائز کو استعمال میں لائے گی18 ویں ترمیم کے بعد معانیاتتیل اور گیس صوبائی محکمے کے اختیارات میں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…