لندن (نیوزڈیسک )مرتضیٰ بھٹو مرحوم کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کے صبر کا پیمانہ لبریز،کھری کھری سنادیں، پیپلزپارٹی کے رہنما میر مرتضیٰ بھٹو مرحوم کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں میرے متعلق گھٹیا افواہیں گردش کر رہی ہیں جو افسوسناک ہیں ، گھٹیا افواہیں پھیلانے والے کچھ احساس کریں ۔
پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کے بیان اور میڈیا رپورٹس پر اپنے ردعمل میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں میرے متعلق گھٹیا افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو افسوس ناک ہیں اور ا یسی افواہیں پھیلانے والے کچھ احساس کریں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو نے بھی مرتضیٰ بھٹو کے خاندان کے بارے میں گفتگو کی تھی جبکہ ایک نجی چینل نے مرتضیٰ بھٹو کی پی پی کی موجودہ قیادت کے ساتھ مفاہمت کے حوالے سے بھی بڑا دعویٰ کیا ہے۔