بیجنگ(آئی این پی )چین اور روس کے مابین رابطہ سازی قائم کرنے کے لئے رواں ہفتے ہائی وے کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ چینی میڈیا کے مطابق مذکورہ ہائی وے کی تعمیر پر مشاورت28سال قبل پہلی مرتبہ ہوئی تھی جس پر حقیقی طور پر کام شروع کیا جارہا ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین 19.9کلومیٹر طویل ہائی وے چین کے صوبہ خیلون چیان اور روس کے شہر بلاکووے شک کے مابین رابطہ سازی قائم کریں گی ۔
شاہراہ کی تعمیر پر 355ملین ڈالرز خرچ کئے جائیں گے اور جسے ٹریفک کے لئے 2019میں فعال کیا جائے گا ۔ دونوں ممالک کے مابین تعمیر ہونے والی اس ہائی وے کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو عروج حاصل ہو گا جس کے مینگولیا پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ شاہراہ کے ذریعے کارگو اور عوام کی نقل وحمل میں بے تحاشا اضافہ ہونے کی توقع ہے ۔ 2020سے اس ہائی وے کے ذریعے سالانہ 3ملین میٹرک ٹن کارگو کی ترسیل اور1.48ملین مسافروں کی نقل وحمل میں مدد ملے گی