اسلام آباد(آن لائن )وزارت خزانہ نے 5ہزار کے نوٹ کو بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ،ان کا کہنا ہے کہ 5ہزار کانوٹ ختم نہیں کیا جا رہا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے کہاکہ 5ہزار کے نوٹ کو بند کرنے سے متعلق ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اس سے متعلق سوشل میڈ یا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں اور یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوٹ کی بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا، نوٹ ختم کرنے سے کاروباری طبقے کے لیے مسائل ہونگے۔ وزارت خزانہ نے مزید کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران کل کرنسی کا 17فیصد 5ہزار روپے کے نوٹوں پر مشتمل ہے
پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند؟ وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کردی
26
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں