اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں پہلی بار وہ کام کروا دیا جو کبھی نہیں ہوا! جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہیں گے

datetime 26  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین کی اپیل پر ملک میں بارش کے لئے ایوان صدر میں نماز استسقا ادا کی گئی۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ملک بھر میں بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سالی سے نجات کے لئے ایوان صدر میں نماز ظہر کے بعد نماز استسقا ادا کی گئی جس میں صدر ممنون حسین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات اور ایوان صدر کے اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ نماز استسقا میں ملک میں اپنے گناہوں سے توبہ طلب کرتے ہوئے ملک بھر میں رحمت کی بارش کے لئے دعا کی گئی۔ اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں نماز استسقا ادا کی گئی۔گزشتہ روز صدر ممنون حسین نے رواں سال ملک میں بارش نہ ہونے کے باعث خشک سالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ نمازاستسقا ادا کریں اوراللہ کے حضور بارش کے لئے دعا کریں۔ صدر ممنون حسین نے علما کرام سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ ملک کے طول و عرض میں نماز استسقا کے اجتماعات کی امامت کریں اور ملک سے خشک سالی کے خاتمے اور ابر رحمت کے لئے اللہ کی بارگاہ میں دعائیں مانگیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…