اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

بھارت نے 50 سالہ سندھ ، طاس معاہدہ توڑ دیا! پاکستان کا پانی بند کرنے کا اعلان ، حالات کشیدہ ہو گئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2016 |

نئی دہلی (آن لائن) پاکستان کے ساتھ 50 سالہ پرانے آبی معاہدے کی منسوخی مشن پر کاربند رہتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سندھ طاس معاہدے کا جائزہ لینے کے لئے بین وزارتی ٹاسک فوس تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بارے اپنا موقف مزید سخت کرتے ہوئے 50 برس قبل دونوں ملکوں کے درمیان عالمی بنک کے سندھ طاس آبی معاہدے کا ازسرنو جائزہ لینے کے لئے ایک بین وزارتی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ لیا ہے مجوزہ بین وزارتی ٹاسک فورس کی کمان وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو سونپی جا رہی ہے جبکہ اس میں کئی سینئر وزراء کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی شامل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران بھارتی وزیر اعظم کی زیر صدارت انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق ایک اہم میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو مختلف دریاؤں سے فراہم کئے جانے والے پانی کی مقدار میں کمی کامعاملہ زیر غور لایا گیا جبکہ اس دوران جموں و کشمیر میں دریائے سندھ جہلم اور دریائے چناب پر کئی بڑے پاور پروجیکٹ تعمیر کئے جانے کا منصوبہ بھی زیر غور لایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پہلی بین وزارتی ٹاسک فورس کی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نریندر امشرا نے کی جبکہ اس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ، آبی وسائل کے سیکرٹری ششی شیکھر ، فنانس سیکرٹری اشوک لاواس اور پنجاب و جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری بھی موجود تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق بین وزارتی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر میں دریاؤں پر ہزاروں میگاواٹ صلاحیت والے پن بجلی پروجیکٹوں کی تعمیر کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل ملا کر 18 ہزار میگاواٹ صلاحیت والے پن بجلی پاور پروجیکٹ تعمیر کئے جا رہے ہیں جن میں سے تین ہزار میگاواٹ صلاحیت والے پروجیکٹوں کی نشاندہی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر میں دریائے سندھ ، دریائے چناب اور دریائے جہلم پر زیر تعمیر پن بجلی پروجیکٹوں بشمول کشن گنگا پروجیکٹ پر جاری کام کی رفتار کو بھی زیر غور لایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں بھارت سرکار کی طرف سے بیاس ، راوی اور دریائے ستلج کے پانی کا رخ بدلنے کے لئے نہروں کی تعمیر کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے تینوں دریاؤں پروجیکٹ تعمی کئے جانے کے حوالے سے بھی ایک جامع منصوبہ مرتب کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…