میلبورن (آن لائن) دوسرے ٹیسٹ سے قبل دہشتگردی کا خوف نے حکام کی نیندیں اڑا دیں ، سکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جانے لگا، ایم سی جی میں اضافی پولیس تعینات کی جائیگی، کرکٹ آسٹریلیا، وکٹوریہ پولیس اور وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز کے ہمراہ سکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کیلیے کوشاں ہے۔چیف ایگزیکٹیو جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کیلیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں، کھلاڑیوں، شائقین اور میچ آفیشلز کی حفاظت کو ہر حال میں ممکن بنائینگے، پاکستانی ٹیم کے منیجر وسیم باری نے کہاکہ انتظامات سے مطمئن ہیں، پوری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوگی، سیریز برابر کرنے کیلیے پْرجوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیاپولیس نے کرسمس کے موقع پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے7 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26دسمبر سے میلبورن میں ہی شروع ہوگا، اس سے قبل شہر میں خوف کے سائے منڈلانے لگے اور حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں،سکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے، پولیس کے چیف کمشنر گراہم ایشٹن نے یقین دلایا کہ میلبورن ٹیسٹ سمیت اہم مواقع پر اضافی پولیس تعینات کی جائیگی۔
انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ا آنے والے دنوں میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سمیت کئی اہم ایونٹس منعقد ہونگے، اسی لیے اضافی نفری تعینات کر رہے ہیں، دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا، وکٹوریہ پولیس اور وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز کیساتھ مل کر میلبورن گراؤنڈ میں مناسب سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کیلیے کوشاں ہے۔چیف ایگزیکٹیو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور دیگر میچز میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے، ان ایونٹس کا پْرامن ماحول میں انعقاد ہماری اولین ترجیح ہوگی، کھلاڑیوں، شائقین اور میچ آفیشلز کی سیکیورٹی کو ہر حال میں ممکن بنایا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے منیجر وسیم باری نے کہاکہ کرکٹ آسٹریلیاسیکیورٹی کے حوالے سے بہتر انتظامات کررہا ہے اور ہم اس سے مطمئن ہیں،انھوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کی پوری توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہے،انھوں نے اگلے میچ میں میزبان کینگروز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلیے بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں،سب نے ایک طویل نیٹ سیشن میں شرکت کی،برسبین ٹیسٹ میں فائٹ بیک کے بعد تمام پلیئرز پْر اعتماد اور پْرجوش ہیں کہ میلبورن میں فتح کے ساتھ سیریز برابر کرینگے، وسیم باری نے کہا کہ محمد عامر نے بھرپور ٹریننگ کی، وہ دوسرے ٹیسٹ کیلیے دستیاب ہونگے، یاسر شاہ سمیت دیگر تمام کھلاڑی بھی فٹ ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ سے قبل دہشتگردی کا خوف! حکام کی نیندیں حرام ہو گئیں پاکستانی قومی ٹیم کے منیجر نے بھی بڑا اعلان کر دیا
24
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں