جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(آئی این پی) آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل دہشت گردی کی مبینہ کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔آسٹریلوی پولیس نے دعوی ٰ کیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے7افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم میچ کے بااحسن انداز میں انعقاد کے لیے وکٹوریہ پولیس اور وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور دیگر میچز کا پرامن ماحول میں انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، کھلاڑیوں، شائقین اور میچ آفیشلز کی سیکیورٹی کو ہر حال میں ممکن بنایا جائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز معمول کے مطابق پریکٹس کی اور 3 گھنٹے کا اچھا سیشن ہوا، اس کے بعد کھلاڑی مقامی بچوں کے ساتھ فیملی ڈے میں شریک ہوئے اور دونوں ٹیموں نے آٹوگراف بھی سائن کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…