جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبور ن (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کی، فاسٹ پچ کے لیے بلے بازوں کا خصوصی سیشن ہوا، طبیعت کی خرابی کے باعث سہیل خان نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا ٗبیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بتایا کہ محمد عامر کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے مگر ٹیسٹ سے پہلے وہ فٹ ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا،کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپورٹریننگ کی۔ فاسٹ بولر سہیل خان کی طبیعت ناشتہ کرنے کے بعد خراب ہوئی اور گراؤنڈ میں آتے ہی قے آگئی۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے میلبورن میں بات کرتے ہوئے کہاکہ بولرز کو اس وکٹ پر محنت کرنا پڑے گی۔انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کو گرنے سے گھٹنے پر چوٹ آئی اور بیٹنگ کے دوران اسٹارک کی گیند لگی اور گھٹنے پر زخم آیا۔ محمد عامر ٹیسٹ سے پہلے بہتر ہو جائے گا۔گرانٹ فلاور نے کہا کہ مصباح کلاس پلیئر ہے، وہ پریشان نہیں اور جلد اچھی اننگز کھیلے گا۔بیٹنگ کوچ کے مطابق اسد شفیق مضبوط اعصاب کا کھلاڑی ہے جبکہ یونس خان پر تنقید درست نہیں وہ پہلے بھی سوئپ پر رنز کرتا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…