اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ احمدجنجوعہ کی والدہ کے اہم انکشافات

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں شہیدہونے والے پائلٹ کیپٹن احمدجنجوعہ کی والدہ نے انکشاف کیاہے کہ پی آئی اے حکام کومیرے بیٹے نے اس حادثے سے قبل ہی آگاہ کیاتھاکہ یہ جہازاڑانے کے قابل نہیں جس پراس کوملازمت سے برخاست کی دھمکی دی گئی تھی ۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شہید پائلٹ احمدجنجوعہ کی والدہ نے کہاکہ میرابیٹااس معاملے میں میرے ساتھ بھی یہ بات کرچکاتھا۔شہیدپائلٹ کی والدہ نے بتایاکہ ایک واقعہ تومیری آنکھوں کے سامنے ہواجب میں نے خود بھی اپنے بیٹے کے ساتھ اس جہازکا سفرکیاتو دیکھا کہ میرابیٹاجہازکو رننگ کے دوران چیک کررہاتھااوراس نے گرائونڈآفیسرکوبتایاکہ جہازٹھیک نہیں توجواب میں گرائونڈآفیسرنے اسکی بات کوغلط قراردیااورکہاکہ اس کواڑائولیکن پھرایک کیپٹن نے کہاکہ احمدجنجوعہ ٹھیک کہہ رہے ہیں اس جہازمیں خرابی ہے ۔

احمدجنجوعہ شہید کی والدہ نے بتایاکہ میرے دوبیٹے اورپانچ بیٹیاں ہیں اوراحمد جنجوعہ کوآٹھ سال بعد ملازمت ملی تھی تواس وقت بھی میں نے حکام کودرخواست کی تھی کہ میں نے اپنابیٹاملازمت کےلئے بھیجاہے ناکہ اس کوکھوناچاہتی ہوں لیکن میری کسی نے نہ سنی ۔شہید پائلٹ احمدجنجوعہ کی والدہ کے مزید انکشافات اس ویڈیومیں ملاحظہ کریں ۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…