جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

حسینہ گل کوعلاج کےلئے چترال سے پشاورمنتقل کرنے کافیصلہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حویلیاں کے قریب طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے خاندان کی واحد وارث حسینہ گل کوعلاج کےلئے چترال سے پشاورمنتقل کرنے کافیصلہ ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق حسینہ گل جوکہ خاندان کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے کے باعث شدید دماغی کوفت کاشکارہے ۔

اب چترال ہسپتال کی انتظامیہ نےماہر نفسیات نہ ہونے کی وجہ سے حسینہ گل کوپشاورریفرکرنے کافیصلہ کیاہے ۔ہسپتال اتنظامیہ کے مطابق حسینہ گل شدید صدمے کی وجہ سے ذہنی انتشارکاشکارہے اس لئے اس کوپشاورمنتقل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔حسینہ گل کوپی آئی اے کی طرف تین کروڑ بیس لاکھ کی امدادی رقم ملنی ہے جس کی وجہ سے اس کےکئی رشتہ حسینہ گل کواپنے ساتھ رکھنے کی امیدلگائے بیٹھے ہیں گزشتہ روزہونے والے جرگہ میں حسینہ گل نے اپنی پھوپھی کے ہمراہ رہنے سے انکارکردیاتھاجبکہ اس سے قبل وہ والد ایک کزن کے ہمراہ رہنے پرآمادگی ظاہرکرچکی ہے ۔

حسینہ گل کے ان فیصلوں کی وجہ سے ڈاکٹروں نے فیصلہ کیاہے کہ حسینہ گل ذہنی انتشارکاشکارہے جس کی وجہ سے وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کےلئے ابھی تیارنہیں اس صورتحال کے پیش نظرحسینہ گل کاپہلے علاج کیاجائے گاجبکہ حسینہ گل بھی چترال میں رہنے سے انکارکرچکی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…