ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

بدلتے عالمی حالات،پاکستان نے اسلامی ممالک کو نئی تجویز دیدی

datetime 21  دسمبر‬‮  2016 |

جدہ(این این آئی) پاکستان نے اسلامی ممالک کے ماہرین پر مشتمل میڈیا ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کا میڈیا ایڈوائزری بورڈ مستقل بنیاد پر قائم کیا جائے۔ بدھ کو جدہ میں سیکرٹری اطلاعات صبا محسن نے او آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام مخالف اشتعال انگیز مواد کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا ماہرین کی ٹیم مقرر کی جائے۔

صبا محسن نے کہا کہ پاکستان القدس شریف کے اسلامی تقدس کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔ صبا محسن نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو عبادات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ صبا محسن نے کہا کہ او آئی سی کو کشمیری عوام اور روہینگیا کے مسلمانوں کے لئے بھی آواز اٹھانی چاہیےصبا محسن نے کہاکہ انسانی حقوق کے چیمپئنز ممالک میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ صبا محسن نے کہاکہ نائن الیون اگر اسلام کی ساکھ پر دھبہ ہے تو گوانتاناموبے اور ابو غریب بھی مغربی تشخص پر ایک داغ ہے۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اسلام فوبیا تحمل اور برداشت کی عالمی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ صبا محسن نے کہاکہ پائیدار ، مستحکم اور پرامن دنیا کے لئے ہمیں امن بقائے باہمی پر چلنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…