منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کے طیارے میں تاریخی کارروائی،ناقابل یقین صورتحال،تین ملازمین گرفتار

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے جدہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز سے کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے جبکہ پی آئی اے کے تین ملازمین کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی ویجیلنس ٹیم نے اینٹی نارکوٹکس اور کسٹم اہلکاروں کے ساتھ پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز پی کے 712 کی چیکنگ کی تو جہاز کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ پی آئی اے کی پرواز کو رات 2 بجے عمرہ زائرین کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن جہاز سے اتنی بڑی تعداد میں ہیروئن برآمد ہونے کے بعد تمام مسافروں کو مقامی ہوٹل میں رہائش فراہم کر دی گئی اور جہاز کی مکمل تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔طیارے تک 15کلوہیروئن کیسے پہنچی ؟، خفیہ خانوں میں کس نے چھپائی ؟، پرواز کا عملہ ملوث ہے یا کام کرنے والے دوسرے محکمہ کے افراد شامل ہیں؟ تحقیقات کی جارہی ہیں۔کسٹم حکام نے پی آئی اے کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوبرینڈ ہلڈن نے معاملے کی فوری تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔سی ای او پی آئی اینے ہدایت دی ہے کہ طیارے سے ہیروئن کی موجودگی کے حوالے تمام ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…