اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کا منڈیلا کو لکھے جانے والا خط کتنے لاکھ روپے میں فروخت ہوا

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ امریکی باکسر محمد علی کا جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا کے نام لکھا گیا ایک خط نیلامی کے دوران سات ہزار پاؤنڈ سے زیادہ میں فروخت ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محمد علی کے دستخط پر مشتمل یہ خط نیلسن منڈیلا کو نسلی تعصب کے مخالف رہنما کی وفات کے موقع پر لکھا گیا جس میں اْن سے تعزیت کی گئی تھی۔یہ خط سنہ 1993 میں لکھا گیا اور نیلامی کے دوران یہ 7200 پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔بولی لگانے والے اینڈریو ارلرائیڈ کا کہنا تھا کہ محمد علی اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی تھے اور نیلسن منڈیلا گذشتہ صدی کی عظیم ترین شخصیت۔
نیلام ہونے والا یہ خط ڈربن کے ایک ہوٹل میں لکھا گیا اور اْن دنوں عظیم باکسر محمد علی اْس ہوٹل میں قیام پذیر تھے،نیلامی میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ یہ خط امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خریدا اور توقع تھی کہ یہ چھ ہزار سے آٹھ ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہو گا۔امریکی باکسر محمد علی کرس ہانی کے قتل کے بعد اپریل 1993 میں بہت مختصر وقت کے لیے جنوبی افریقہ گئے تھے،کرس ہانی افریقی نینشل کانگریس کے عسکری ونگ کے انچارج کے چیف آف سٹاف تھے۔
وہ نسلی پرستی کے شدید مخالف تھے اور انتہائی دائیں بازوں کے شدت پسندوں نے انھیں ہلاک کر دیا تھا،اس واقعے کے بعد جب وہاں ‘خانہ جنگی کی فضا پیدا ہو رہی تھی تو محمد علی جنوبی افریقہ آئے اور انھوں نے ہانی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔سٹیڈیم میں محمد علی جب عوام کے سامنے آئے تو عوام اْن کے نعرے لگائے لگی، علی، علی،اینڈریو ارلرائیڈ کا کہنا تھا کہ منڈیلا محمد علی کے ساتھ اپنی تصویر کو ہمیشہ اپنے ڈیسک پر رکھتے تھے اور آخری ایام میں اْن کی پسندیدہ کتاب بھی محمد علی کے دستخط شدہ اْن کی آپ بیتی ہی تھی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…