ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

مجھے سب سے زیادہ یاد کس کی آتی ہے؟ صدام حسین نے آخری وقت کیا کہا؟افسوسناک انکشافات

datetime 18  دسمبر‬‮  2016 |

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے سابق صدرصدام حسین جوکہ ایک وقت اپنے ملک کے سیاہ وسفید کے مالک تھے لیکن عراق پرامریکی حملے کے بعدان کوگرفتارکرلیاگیاتھا۔اس دوران ان سے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے تحقیقات بھی کی تھیں ۔

عراق کے سابق صدرصدام حسین کے بارے میں امریکی سی آئی اے کے ایک ایجنٹ جان نکسن اپنی کتاب ڈی بریفنگ دی پریزیڈنٹ میں کئی انکشاف کئے ہیں ۔انہوں نے اپنی کتاب میں لکھاہے کہ صدام حسین امریکی سی آئی اے کے ہرسوال کاجواب بڑی گھن گرج کے ساتھ دیتے تھے لیکن ایک وقت ایساآیاکہ ان سے ایک سوال کیاتھاتووہ آبدیدہ ہوگئے اوران کی آنکھیں نم ہوگئیں تھیں ۔جان نکسن نے اپنی کتاب میں لکھاکہ جب صدام حسین سے ان کے بیٹیوں رغداوررعناکے بارے میں سوال کیاگیاتوان کی آنکھیں نم ہوگئیں اورآوازبھی بھراگئی تھی اورصدام حسین نے جواب دیاکہ مجھے سب سے زیادہ اپنی بیٹیاں یادآتی ہیں اوراپنے بیٹوں قصی اورعدی کے بارے میں کہاکہ مجھے اپنے بیٹوں پربھی فخرہے لیکن ان کی خامیوں سے میں آگاہوں اوربعض اوقات ان کوسزادینے کے بارے میں سوچتاتھا۔

صدام حسین نے بتایاکہ میرابیٹاعدی قیمتی گاڑیوں کابہت شوقین تھااوراس نے دنیا بھرقیمتی گاڑیاں خریدی ہوئی تھیں  جنہیں دیکھ کرمجھے دکھ ہوتاتھاکہ عدی کی ان حرکتوں کاعراق کے عوا م کوکیاپیغام جائے گاکیونکہ عراقی عوام عالمی پابندیوں کے بائوجود بھی زندہ دلی سے زندگی گزاررہے تھے ۔جان نکسن نے اپنی کتاب میں لکھاکہ صدام حسین نے بتایاکہ جب عدی نے میرے سوتیلے بھائی وتبین کونشے میں دھت ہوکرگولی مارکرزخمی کیاتومیں نے اس کی تمام گاڑیوں کونذرآتش کرادیا۔صدام حسین نے کاکہناتھاکہ مجھے اپنے سوتیلے بھائی کاہروقت بہت احترام رہتاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…