بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چین نے افغانستان میں خاموشی سے وہ کام کردکھایا جس کی روس اورامریکہ حسرت ہی کرتے رہے،حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے چین کو 3ارب ڈالر کے کان کنی کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ۔طالبان نے کہاہے کہ وہ چین کے شروع کردہ ایسے منصوبے جواسلام اورافغانستان کے مفاد میں ہونگے ان کی سکیورٹی بھی وہ خود دینگے ۔

ایک امریکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے چین کوافغانستان میں کان کنی کے منصوبوں پرکام کرنے کی اجازت دے کرساتھ ہی ان منصوبوں کی سکیورٹی کےلئے اپنے عہدیداروں کوہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق چین جومنصوبے افغانستان میں شروع کرے گاان میں میں تانبے کی بہت بڑی کان ’’میس اینک‘‘ (Mes Aynak)بھی شامل ہے۔ان تمام کانوں کو اب طالبان تحفظ فراہم کریں گے اور چینی کارکنوں کو وہاں کام کرنے میں سہولیات دیں گے۔ چین کی سرکاری کمپنی ’’میٹلرجیکل گروپ کارپوریشن نے میس اینک سے تانبہ نکالنے کا معاہدہ 2008ء میں کیا تھا۔

دوسری طرف افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان جاوید فیصل نے کہاہےکہ ’’طالبان نے کبھی بھی ایسے منصوبوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا اور نہ ہی یہ ان کی ’جاب‘ ہے، کیونکہ قومی منصوبوں میں ’دہشت گرد گروپ‘ کا کوئی حصہ نہیں۔‘‘۔افغان حکومت کے اس ردعمل پرطالبان کاکہناہے کہ وہ ہی افغانستان کی حفاظت کررہے ہیں اورماضی میں بھی کرتے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ امریکہ اورروس نے کروڑوں ڈالرزافغانستان میں خرچ کئے لیکن ان اہداف کوحاصل نہ کرسکے جووہ چاہتے تھے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…