منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی محبت میں بنگلہ دیش بھی پاکستان پر چڑھ دوڑا،بنگالی وزیرداخلہ حد سے آگے بڑھ گئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ /نئی دہلی (آئی این پی)بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسدالزمان خان کمال نے پاکستان کے خلا ف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے پر پاکستان کو تنہا کردینا چاہیے ، بھارت اور بنگلہ دیش میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں،بنگلہ دیش دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے ’’پی ٹی آئی ‘‘ کو انٹرویو میں بنگلہ دیشی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی اور انھیں پناہ دی ہے ۔جو دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں انکی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے اور انھیں تنہا کردینا چاہیے۔ہمیں اسطرح کے حملوں کی کی مذمت اور حوصلہ شکنی کیلئے سب کچھ کرنا چاہیے۔اسطرح کے دہشتگرد حملے کسی بھی ملک کے خلاف نہیں کیے جانے چاہیں۔

اسدالزمان خان کمال نے کہاکہ بنگلہ دیش دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ کھڑا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔دونوں ملک دہشتگردی کے مسئلے پر ایک موقف رکھتے ہیں۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے کہاکہ پانی کی تقسیم کے معاہدے میں تاخیر سے بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں اور بنیاد پرست جماعت تنظیموں کے بھارت مخالف جذبات ابھر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…